0
Wednesday 30 Oct 2019 11:49

بلوچستان اور سندھ کی ساحلی پٹی میں مطلع ابرآلود، ہلکی بارش کا امکان

بلوچستان اور سندھ کی ساحلی پٹی میں مطلع ابرآلود، ہلکی بارش کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہے گا۔ بدھ کے روز بلوچستان اور سندھ کی ساحلی پٹی میں مطلع ابرآلود رہنے، ہلکی بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی پرفباری ہو سکتی ہے۔ وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں آج صبح موسم معتدل رہا، تاہم شام کے وقت خنکی میں اضافے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جو زیادہ سے زیادہ 28 تک جا سکتا ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، کوئٹہ، قلات اور زیارت کے اضلاع میں سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مکران، گوادر اور لسبیلہ میں ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کا موسم آج خشک رہے گا۔ سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت 0 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
 
خبر کا کوڈ : 824625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش