0
Wednesday 30 Oct 2019 14:03

باچاخان ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے ایک کلو آئس منشیات برآمد

باچاخان ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے ایک کلو آئس منشیات برآمد
اسلام ٹائمز۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے ایک کلو آئس منشیات برآمد ہوئی جس کے بعد مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلو آئس منشیات برآمد ہوئی ہے، مسافر کی شناخت عطاءاللہ کے نام سے ہوئی جو صوابی کا رہائشی ہے۔ ذرائع اے ایس ایف کے مطابق صوابی کے رہائشی عطاءاللہ کو حراست میں لے کر اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 824674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش