0
Friday 1 Nov 2019 17:03

البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق، داعش کا ابو ابراہیم الہاشمی کو نیا خلیفہ مقرر کرنیکا اعلان

البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق، داعش کا ابو ابراہیم الہاشمی کو نیا خلیفہ مقرر کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ دہشتگرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) نے اپنے سربراہ ابوبکر البغدادی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے نئے سربراہ کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش نے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو اپنا نیا لیڈر اور خلیفہ مقرر کیا ہے۔داعش نے اپنے ترجمان ابو الحسن المہاجر کی ہلاکت کی بھی تصدیق کردی ہے جو سعودی شہری اور ابوبکر البغدادی کا ممکنہ جانشین تھا۔ ایک بیان میں داعش کے نئے ترجمان ابو حمزہ القریشی نے پیروکاروں کو ابو ابراہیم الھاشمی کی بیعت کرنے کی ہدایت کی اور امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خوشیاں نہ مناؤ۔ داعش کے نئے سربراہ کی کوئی تصویر اور شناخت سامنے نہیں آسکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 825052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش