0
Sunday 3 Nov 2019 11:58

کشمیریوں کی حالت زار ناقابل برداشت ہے، لیاقت بلوچ

کشمیریوں کی حالت زار ناقابل برداشت ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور مجلس قائمہ سیاسی امور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے لاہور میں عوامی وفد اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کا احتجاج عروج پر ہے، حکومتی حواس باختگی اور بد کلامی ظاہر کر رہی ہے کہ زمین کھسک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان اور ان کی ٹیم نے عوام کو قلیل مدت میں مایوس اور قومی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری، افراط زر، پیداواری لاگت کے مسلسل اضافہ نے عوام کے دکھ بڑھا دیئے اور حکومتی ٹیم کی بد کلامی اور ریاستی طاقت سے للکارنے کے اسلوب نے انتخابی دھاندلی کے زخم بھی تازہ کر دیئے۔ یہ دعویٰ کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں لیکن گڈ گورننس نہ ملی اور اسٹیٹس کو کا شکنجہ مزید سخت ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی ترجمان کا بیان خوش آئند ہے، لیکن حکومتی وزراء فوج کے کردار کو جانبدار بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے اپنے مقاصد ہیں لیکن حکومت کو ابھی مسئلہ کشمیر پر بے حسی، بزدلی اور پسپائی پر بھی عوامی ردعمل اور اسلام آباد کی طرف یلغار کا سامنا کرنا ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی حالت زار عوام کیلئے ناقابل برادشت ہے، عالمی برادری کو کشمیریوں کی آزادی کیلئے بھارت پردباو ڈالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صرف تقریر کرکے وزیراعظم خاموش ہو گیا ہے جبکہ اب زیادہ محنت کی ضرورت ہے، مسلسل تین ماہ سے کشمیری قید ہیں اور بھارتی مظالم جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 825407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش