0
Thursday 7 Nov 2019 22:03

پاراچنار میں سردی بڑھنے کیساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ

پاراچنار میں سردی بڑھنے کیساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار اور اس کے گرد و نواح میں سردی بڑھنے کیساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بڑھتی لوڈشیڈنگ پر عوام نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کرم کے شامل ہونے کے بعد اب بجلی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل ہونا چاہیئے۔ عوام کا کہنا ہے کہ بجلی انسانی بنیادی ضروریات میں سے ہے، واضح رہے کہ سردی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی بجلی محض چند گھنٹوں کیلئے ہی آتی ہے، سردی کے ایام میں ضلع کرم میں عوام کی بنیادی ضروریات کا انحصار بجلی پر بڑھ جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 826172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش