0
Sunday 10 Nov 2019 06:53

ہمیں انگھوٹھا چھاپ اور ربڑ اسٹیمپ اسمبلیاں قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان

ہمیں انگھوٹھا چھاپ اور ربڑ اسٹیمپ اسمبلیاں قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرے، ہمیں انگھوٹھا چھاپ اور ربڑ اسٹیمپ اسمبلیاں قبول نہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آج ہم اس طرف جا رہے ہیں، جس مقصد کے لیے ملک حاصل کیا گیا تھا؟، پاکستان کو ایک غلام ملک بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آج عہد کرنا ہے کہ آج کے بعد ہم کسی مائی کے لال کو ناموس رسالت ﷺ کے قانون میں تبدیلی کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان کا ہر ایک فرد علم الدین اور ممتاز قادری بن جائے گا، خود کو لاہوری اور احمدی کہلانے والے دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ آج کا حکمران قادیانیوں سے قانون میں تبدیلی لانے کے لیے وعدے کر رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو مغرب کا گروی بنا کر رکھ دیا گیا ہے جسے لاکھوں لوگوں کی قربانیاں دینے کے بعد حاصل کیا گیا تھا، ہر سال ہم آزادی مناتے ہیں لیکن پاکستان کو امریکہ اور مغربی دنیا کی کالونی بنا دیا گیا ہے، خدا کے لیے ہمیں آئین اور قانون کے دائرے میں رہنے دو۔ ہم نے اس ملک میں غلام بن کر زندگی نہیں گزارنی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں آئین سبوتاژ ہوتا ہے پھر وہ ملک نہیں رہتا، آپ نے کرتار پور کا افتتاح کیا جواب میں بھارت نے کیا کیا؟، بھارت نے جواب میں بابری مسجد اور مسلمانوں کے خلاف فیصلہ دیا، ہم امریکہ اور یورپ سے بھی دوستی کریں گے لیکن غلامی نہیں کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 826567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش