0
Sunday 10 Nov 2019 10:52

وزیراعلٰی جی بی اپنی زمین کیلئے 43 کروڑ کا پل بنوا رہے ہیں، کیپٹن(ر) محمد شفیع

وزیراعلٰی جی بی اپنی زمین کیلئے 43 کروڑ کا پل بنوا رہے ہیں، کیپٹن(ر) محمد شفیع
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع خان نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی حفیظ الرحمٰن اپنی بنجر زمین کی تجارتی اہمیت بڑھانے کیلئے 43 کروڑ روپے کا پل بنوا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اپنی زمین پر پل بنانے کی تیاری سہولیات کی فراہمی نہیں متعصبانہ ترقی کی بدترین مثال ہے، اس طرح کی سوچ نے پالیسی اور سیاست کو آلودہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پل کی ضرورت تو چنارباغ کو ہے جہاں ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے، مگر اس ضرورت کو نظر انداز کرتے ہوئے کثیر داس جہاں صرف دو گھرانے ہیں، ان کیلئے 43 کروڑ روپے سے پل بنوانا قومی خزانے کا بدترین ضیاع ہے۔ ہم یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ یہ پل اور سڑکیں محض آبادیوں اور ان کی وابستگیوں کو دیکھ کر کیوں تعمیر کی جا رہی ہیں، جلال آباد، بگروٹ اور حراموش کی آبادی کیوں نظر انداز ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ نہ رکا تو حالات کی ذمہ داری حفیظ الرحمٰن پر عائد ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 826581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش