0
Sunday 10 Nov 2019 14:25
شہید اہلکارں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا

ڈی آئی خان، پولیس اہلکاروں پہ حملے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کر لی

ڈی آئی خان، پولیس اہلکاروں پہ حملے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کر لی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس اہلکاروں پہ ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔ ترجمان ٹی ٹی پی نے اپنے پیغام میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن ڈیرہ میں ادا کی گئی۔ تھانہ کلاچی کی چیک پوسٹ ٹکواڑہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبلان محمد یوسف اور بلال کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر شمریز خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش، ایڈنشنل ایس پی نجم الحسنین لیاقت، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لیاقت خان سمیت تمام پولیس افسران نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کانسٹیبلان کو سلامی اور پھولوں چادر چڑھائی گئیں۔ گزشتہ روز دونوں اہلکاروں کو دہشتگردوں نے کلاچی میں فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جبکہ اس جرم کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 826624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش