0
Sunday 10 Nov 2019 23:06

رسول اللہ (ص) سے محبت کا تقاضہ ہے کہ مذہبی رواداری کو فروغ دیا جائے، عمران اسماعیل

رسول اللہ (ص) سے محبت کا تقاضہ ہے کہ مذہبی رواداری کو فروغ دیا جائے، عمران اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام امن کا داعی ہے، اسلام اور امن دونوں ایک ہی چیز کے دو نام ہیں، جہاں اسلام ہوگا وہاں امن بھی ہوگا، ہمارا معاشرہ پر امن ہوگا تو دنیا کی قومیں خود بخود اسلام کے پیغامات کو سمجھیں گی۔ میڈیا کو جاری اپنے بیان میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ رسول اللہ (ص) سے سچی محبت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، نبی کریم (ص) کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواداری، بھائی چارگی، اخوت، محبت اور ایثار اسلام کا درس ہے، حب الوطنی کا تقاضہ ہے کہ ہم سب مل کر حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی تعلیمات کو اپنائیں اور بلا کسی تفریق کے انسانیت کے لئے کام کریں یہی پیغام ہمارے پیارے نبی پاک (ص) کا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید میلادالنبی (ص) کا دن ساری کائنات بالخصوص عالم اسلام کے لئے انتہائی خوشی اور مسرت کا دن ہے، اس روز سعید کی آمد پر میں تمام مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 826671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش