0
Thursday 14 Nov 2019 22:04

پاراچنار، بلدیہ ملازمین کیجانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہڑتال جاری، ایک ملازم کو ہارٹ اٹیک

پاراچنار، بلدیہ ملازمین کیجانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہڑتال جاری، ایک ملازم کو ہارٹ اٹیک
اسلام ٹائمز۔ بلدیہ پاراچنار کا ایک ملازم شہزاد مسیح تنخواہوں کی بندش اور مالی  پریشانی کے باعث ہارٹ اٹیک کا شکار ہوگیا، جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا، ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے اسے پشاور ہسپتال ریفر کر دیا۔ دوسری طرف بلدیہ پاراچنار کے ملازمین کی ہڑتال کا پانچواں روز ہے، پاراچنار کی مسیحی کمیونٹی کے بلدیہ ملازمین نے کہا ہے کہ شہزاد مسیح گذشتہ کئی ماہ سے تنگ دستی کا شکار تھا اور گھریلو اخراجات کے لئے پریشان رہتا تھا، شہزاد گھر کا واحد کفیل تھا، مگر بلدیہ کی طرف سے گذشتہ چھ مہینوں سے اس سمیت تمام  ملازمین کو ان کی تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں، جس کی وجہ سے بلدیہ کے تمام ملازمین خصوصاً مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے غریب ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔ شہزاد کے علاج معالجہ کے لئے کمیونٹی کے افراد نے چندہ اکٹھا کرکے اسے پشاور ہسپتال پہنچایا ہے۔ دریں اثناء بلدیہ پاراچنار کے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ہڑتال جاری ہے اور ان کی ہڑتال کا آج پانچواں روز ہے۔
خبر کا کوڈ : 827442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش