0
Thursday 14 Nov 2019 22:44

ملتان، وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اسد نقوی کی سابق وفاقی وزیر خواجہ عطاء اللہ تونسوی سے ملاقات، وحدت کانفرنس کی دعوت 

ملتان، وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اسد نقوی کی سابق وفاقی وزیر خواجہ عطاء اللہ تونسوی سے ملاقات، وحدت کانفرنس کی دعوت 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن وزیراعلیٰ سید اسد عباس نقوی کی وفد کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر و پیپلزپارٹی کے رہنما خواجہ عطاء اللہ تونسوی سے ملاقات۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، جمعیت علمائے پاکستان(نیازی) کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر پیر امجد چشتی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات انجینئر مہر سخاوت علی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، پیر علی حسین چشتی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران اسد عباس نقوی نے سابق وفاقی وزیر کو مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ وحدت کانفرنس کی دعوت دی، جسے خواجہ عطاءاللہ تونسوی نے قبول کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ وحدت کانفرنس میں علماء مشائخ کے علاوہ مختلف درگاہوں کے سجادہ نشین شرکت کریں گے، کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء امن اور وحدت کا پیغام دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 827448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش