0
Friday 15 Nov 2019 16:15

ملتان، وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اسد نقوی کی مخدوم اسد بخاری سے ملاقات، وحدت کانفرنس کی دعوت 

ملتان، وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اسد نقوی کی مخدوم اسد بخاری سے ملاقات، وحدت کانفرنس کی دعوت 
اسلام ٹائمز۔  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن وزیراعلیٰ سید اسد عباس نقوی کی وفد کے ہمراہ امام بارگاہ یونین کے صدر، مدرسہ شہید مطہری اور امام بارگاہ ابوالفضل العباس کے متولی مخدوم سید اسد عباس بخاری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، جمعیت علمائے پاکستان(نیازی) کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر پیر امجد چشتی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات انجینئر مہر سخاوت علی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، پیر علی حسین چشتی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران اسد عباس نقوی نے مخدوم اسد بخاری کو مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ وحدت کانفرنس کی دعوت دی، مخدوم اسد بخاری نے کانفرنس کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں نبی کریم کی سیرت پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، آج بھی معاشرے میں نبی اور آل نبی کے دشمن موجود ہیں جن کا ہمیں مل کر مقابلہ کرنا ہے، آج سندھ کے شہر دادو میں آل نبی کے خلاف گستاخی کرنے والا اپنی نسل کا پتہ دیتا ہے، ہمیں مل کر گستاخوں کا راستہ روکنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 827458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش