0
Sunday 17 Nov 2019 11:14

ڈیرہ بگٹی، این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ

ڈیرہ بگٹی، این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے حکم پر قومی اسمبلی کی نشست این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنز پر  دوبارہ پولنگ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 259 ڈیرہ بگٹی کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ جاری ہے، 18 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈیرہ بگٹی این اے 259 کی اس نشست سے 2018ء کے الیکشن میں نواب زادہ شاہ زین بگٹی کامیاب ہوئے تھے، تاہم آزاد امیدوار طارق کھیتران نے 29 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے انہیں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جواب میں سپریم کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو این اے 259 کے ان 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 827815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش