0
Sunday 17 Nov 2019 13:17

پلان بی جاری، آر سی ٹی شاہراہ بند، پاک افغان تجارتی سرگرمیاں معطل

پلان بی جاری، آر سی ٹی شاہراہ بند، پاک افغان تجارتی سرگرمیاں معطل
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں نے پلان بی کے تحت نوشکی میں دھرنا دے دیا ہے۔ آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنے کے باعث کوئٹہ تفتان روڈ بند ہو گئی ہے جس کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ دوسری جانب چمن میں جے یو آئی (ف) اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام کوئٹہ چمن شاہراہ پر دھرنا جاری ہے۔ احتجاج اور دھرنے کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمدورفت معطل ہے جبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ احتجاج کے باعث پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت معطل ہو گئی ہے جبکہ بین الاقوامی شاہراہ کی بندش سے مال بردار تجارتی گاڑیاں پھنس گئیں۔ دوسری جانب سکیورٹی حکام اور مقامی انتظامیہ کے مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں جبکہ انہوں نے دھرنا کا مقام تبدیل کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے کے کارکنان نے کراچی میں حب ریور روڈ پر جاری دھرنا عارضی طور پر ختم کر دیا تھا۔ جے یو آئی کے مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آج صبح دوبارہ دھرنا دیا جائے گا کیونکہ قیادت کا یہی حکم ہے۔ مولانا عمر صادق نے کہا کہ دن کے اوقات میں دھرنے دینے اور رات میں سڑکیں ٹریفک کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکرز مالکان سمیت دیگر شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعے کو مولانا فضل الرحمان کے بھائی سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے مالاکنڈ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’پلان بی‘ میں مزید شدت دیکھنے میں آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں، احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے اور حکومت کے جانے تک یہ جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 827827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش