0
Monday 18 Nov 2019 21:35

جنرل قمر جاوید باجوہ ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

جنرل قمر جاوید باجوہ ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد حسین سے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ایران کی مسلح افواج کے سربراہوں نے پاک ایران سرحد پر سیکورٹی صورتحال، خطے میں امن و سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔  اس سے قبل پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹر کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی دفاعی تعاوان کو فروغ دینے سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ملاقات کے دوران ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل یاسر گولر نے خطے میں امن و امان کے لیے پاک فوج کو کوششوں کو سراہا۔
 
خبر کا کوڈ : 827958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش