0
Tuesday 19 Nov 2019 18:24

سچ بولنے والوں کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اعجاز ہاشمی

سچ بولنے والوں کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی لندن روانگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو کر وطن واپس آئیں، اپنی پارٹی کی قیادت سنبھالیں اور عوام کی خدمت کریں، حکومتی حلقوں کی طرف سے ان کے وطن واپس نہ آنے کی قیاس آرائیاں اور دعوے خلفشار کے علاوہ کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی پوری زندگی کی سرمایہ کاری سیاست اور مسلم لیگ نون ہے اور ہم نہیں سمجھتے کہ وہ اپنی اس سرمایہ کاری سے پیچھے ہٹیں گے، اگر واپس نہیں آئیں گے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنی سیاست سے دستبردار ہو گئے ہیں اور میں نہیں سمجھتا کہ وہ ایسا کریں گے۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی صحت کے ایشوز اللہ تعالی کے کرم سے جب بھی حل ہوں گے تو وہ یقینا واپس آ جائیں گے، جب سے نواز شریف نے پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی کی بات کی، اس کے بعد سے ہی ان کی مشکلات میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور یہ بھی حقیقت ہے کہ نواز شریف کوئی پہلے وزیراعظم نہیں، جنہیں ان مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے بلکہ اس سے پہلے ذوالفقار علی بھٹو، آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی کو بھی سامنا رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ جو بھی سچ بات کی بات کرے گا، اسے مشکل حالات کا سامنا تو کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 828067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش