0
Thursday 21 Nov 2019 17:36

مبلغین انبیاء کرام کے پیغام کے وارث ہیں، انہیں اپنے کردار سے دین کی دعوت دینی چاہیئے، علامہ مقصود ڈومکی

مبلغین انبیاء کرام کے پیغام کے وارث ہیں، انہیں اپنے کردار سے دین کی دعوت دینی چاہیئے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مکاتب ولایت پاکستان کے زیراہتمام جیکب آباد میں تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی۔ سالانہ امتحانات میں بہتر کارکردگی کے حامل طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے مہمان خاص مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معلم اور مبلغ انبیاء کرام کے مقصد اور پیغام کے وارث ہیں، انہیں اپنے کردار اور عمل سے لوگوں کو دین کی دعوت دینی چاہیئے، دینیات سینٹر اور تعلیم القرآن کے مراکز ہر محلے کی ضرورت ہیں، انہیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، تعلیمی مراکز میں طلبہ پر تشدد جاہلانہ روش ہے، ہمارے اسکولز اور دینیات سینٹرز کو بچے پر تشدد سے پاک ہونا چاہیئے۔

انہوں نےکہا کہ معلم اور مبلغ کو کتابوں کے مطالعہ کی عادت ہونی چاہیئے، ہمیشہ علم تحقیق اور جستجو کو اپنے لئے لازم سمجھے، معلم قرآن ایک قابل احترام منصب اس تقدس کا ہمیں ہمیشہ خیال رکھنا چاہیئے، جیسا کہ حدیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے کہ تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن پڑھے اور پڑھائے۔ تقریب میں مکاتب ولایت کے انچارج علامہ مراد علی بلاغی، ضلعی مسئول مولانا عبدالخالق منگی، مولانا حسن رضا غدیری اور ضلع بھر کے مبلغین شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 828318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش