0
Friday 22 Nov 2019 22:32

عوام جی بی میں بے حیائی اور بے پردگی کو فروغ دینے والے عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں، آغا راحت حسین

عوام جی بی میں بے حیائی اور بے پردگی کو فروغ دینے والے عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں، آغا راحت حسین
اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ منشیات کی لعنت سے بھی زیادہ جی بی میں بے پردگی اور بے حیائی زیادہ خظرناک ہے۔ صوبائی حکومت سمیت دیگر اداروں کو سوچی سمجھی سازش کے تحت پھیلائی جانے والی بے پردگی اور بے حیائی کو فروغ دینے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ منشیات کا استعمال انفرادی فعل ہے، جس سے منشیات استعمال کرنے والوں کو نقصان ہوتا ہے، اس سے زیادہ خطرناک بے پردگی، بے حیائی اور مخلوط نظام تعلیم ہے، جس سے ایمان، غیرت اور حمیت کو نقصان پہنچتا ہے۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے میں پھیلائی جانے والی بے پردگی، بے حیائی سمیت دیگر معاشرتی برائیوں کے سدباب کے لیے حکمت عملی بنائی جائے تاکہ مستقبل کے معماروں کے ایمان و غیرت کو بچایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نماز جمعہ کے دوران خطبے میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے چند نام نہاد افراد کی جانب سے مخلوط ڈانس، بے حیائی اور بے پردگی کی حمایت میں بیانات دینا اور مضامین لکھنا افسوسناک اور غور طلب ہے۔

آغا راحت حسین نے کہا کہ معزز ایوان میں بیٹھے افراد کی جانب سے دین اسلام کے احکامات کی کھلے عام خلاف ورزی کی حمایت لمحہ فکریہ ہے۔ لہذا زمہ دار افراد ان وزراء کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ چند مخصوص زہنیت کے افراد گلگت بلتستان کو بدنام کرنے کے لیے رقص و موسیقی کو جی بی کی ثقافت دکھا رہے ہیں مگر حقیقت اس کے بلکل برعکس ہے۔ جی بی کی ثقافت میں مخلوط ڈانس، بے حیائی اور بے پردگی کی کوئی گنجائش ہی نہیں۔ جی بی کی ثقافت ایک دین دار معاشرہ ہے، جہاں اس طرح کی خرافات اور بے ہودگی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔لہذا گلگت بلتستان سے محبت رکھنے والے سمجھ دار افراد اس حوالے سے سوچیں اور معاشرے سے ان برائیوں کے سدباب اور سازشی عناصر کو ناکام بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 828521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش