0
Saturday 23 Nov 2019 18:40

دیر بالا، گاڑی دریائے پنجکوڑہ میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

دیر بالا، گاڑی دریائے پنجکوڑہ میں جا گری، 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا میں دریائے پنجکوڑہ میں گاڑی دریا میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک گاڑی میں سوار افراد گالوم کوہستان سے باڈا جا رہی تھی کہ بریکوٹ کے پہاڑی مقام پر پنجکوڑہ دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ جائے حادثہ پر اکھٹے ہو کر ریسکیو کا کام کرنے لگے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور کار کو دریا سے کھینچ کر نکالا۔ معلوم ہوا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی شرینگل سے باڈا جا رہی تھی، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں، لاشیں نکالی جانے کے بعد آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ 12 جولائی کو مانسہرہ، کوہستان میں جیپ دریائے سندھ میں جا گری تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، یہ واقعہ اپر کوہستان میں سیو سے داسو جاتے ہوئے پیش آیا تھا، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، اس حادثے کے وقت بھی پولیس اور انتظامیہ نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر لاشیں نکالی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 828648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش