0
Monday 25 Nov 2019 11:29

پشاور میں زمین کے تنازع پر تصادم، 3 افراد جاں بحق

پشاور میں زمین کے تنازع پر تصادم، 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پشاور کے علاقے تھانہ انقلاب کی حدود میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق فریقین نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پہلے گروپ سے سے 2 افراد بلال ولد سیدان شاہ اور محمد راحیل ولد محمد جمیل، جبکہ دوسرے گروپ سے ایک شخص مسعود ولد محمد نبی موقع پر ہی جاں بجق ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ واضح رہے کہ مریم زئی سرہ خاورہ سے تعلق رکھنے والے فریق اول بلال اور فریق دوئم مسعود کے مابین گذشہ 25 سال سے جائیداد کا تنازعہ چلا آ رہا ہے جس کی وجہ سے تصادم ہوا۔
خبر کا کوڈ : 828897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش