0
Tuesday 26 Nov 2019 12:52

عالم اسلام کی بے حسی نے مودی اور نیتن یاہو کو ٹارگٹ کلنگ کا لائسنس دیدیا ہے، لیاقت بلوچ

عالم اسلام کی بے حسی نے مودی اور نیتن یاہو کو ٹارگٹ کلنگ کا لائسنس دیدیا ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے سیرت کانفرنس اور علماء ومشائخ کے وفد سے خطاب میں کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمان و بیگناہ انسان یہود و ہنود کے ظلم کا شکار ہیں، عالم اسلام اور عالمی برادری کی بے حسی کی وجہ سے انسانی المیوں کے سد باب کی بجائے نسل کشی اور انسان کشی کا نریندرمودی اور نیتن یاہو کو کھلا لائسنس دیدیا گیا ہے۔ 2 ارب کے قریب مسلمان متحد ہوکر اپنا آزاد اور باوقار پلیٹ فارم بنا لیں تو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسلمانوں کو بھی مستقل ممبر بنانا عالمی قوتوں کی مجبوری بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 22 دسمبر کو اسلام آباد میں حکومت کو قومی کشمیر پالیسی، سفارتی جدوجہد کیلئے روڈ میپ اور جہاد فی سبیل اللہ کیلئے عوامی مارچ کرے گی۔ لیاقت بلوچ نے نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اصل طاقت نوجوان تھے اب وہ نوجوان ہی سب سے زیادہ مایوس ہیں، نوجوانوں کیلئے سوشل میڈیا پر عمران سرکار کا دفاع ناممکن ہوگیا ہے، مہنگائی، بیروزگاری، سڑکوں کے ناکوں پر ہر نوجوان کی تذلیل شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مرغی، انڈہ، کٹا اور گڈ گورننس دینے، اسٹیٹس کو توڑنے کا ڈاکٹرائین ناکام ہو گیا ہے، نااہلوں کا ٹولہ عوام کے دکھوں میں اضافہ کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 829073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش