0
Wednesday 27 Nov 2019 08:46

بھاجپا نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاونی بدل دیا ہے، نیشنل کانفرنس

بھاجپا نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاونی بدل دیا ہے، نیشنل کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت پر ریاست جموں و کشمیر کی سیاسی، سماجی، کاروباری، تاجر اور وکلاء انجمنوں کے لیڈران اور عہدیداران کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے کہا کہ اس طرح کی گرفتاریوں کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ این سی کے ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس وقت جمہوریت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے غیر دانشمندانہ، غیر آئینی اور غیر جمہوری فیصلے کے خلاف کسی کو بھی آواز اٹھانے کا موقع نہیں دے رہی ہے اور اس مقصد کے لئے ریاست جموں و کشمیر کو فوجی چھاونی میں تندیل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بھر میں چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ آج تک جاری ہے اور انٹرنیٹ و موبائیل سروس بھی مسلسل 92 روز سے معطل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارتی حکومت اس بات کے دعوے کررہی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام نے دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے فیصلے کو خوش اصلوبی کے ساتھ تسلیم کرلیا ہے اور دوسری جانب یہاں کے عوام سے اظہار رائے کی آزادی کا حق چھینا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت کا یہ دعوٰی صحیح ہے تو کشمیری سیاسی قیادت جیلوں میں کیوں بند ہے اور موبائیل و انٹرنیٹ سروس پر مسلسل قدغن کیوں ہے۔ درایں اثنا جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے لیڈر جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے کہا کہ بھارت و پاکستان کے رہنماؤں کو چاہیئے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی خاطر عوام دوست اقدامات اٹھائیں تاکہ خطے میں پائی جارہی بے چینی کو دور کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا بھارتی حکومت نے 5 اگست کو جو کشمیر مخالف فیصلے لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔ انہوں نے دفعہ 370 کی منسوخی کو غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر جمہوری قرار دیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 829201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش