0
Wednesday 27 Nov 2019 09:41

اینٹی رائٹ فورس میں شامل ہونیوالے اہلکاروں کی ٹریننگ شروع

اینٹی رائٹ فورس میں شامل ہونیوالے اہلکاروں کی ٹریننگ شروع
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر اینٹی رائٹ فورس میں نئے شامل ہونیوالے اہلکاروں کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرزاینٹی رائٹ فورس سید کرار حسین نے اہلکاروں کی ٹریننگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ سید کرار حسین نے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکش تربیت یافتہ ماسٹر ٹرینرز3 ہفتوں پر محیط اینٹی رائٹ بیسک کورس کی ٹریننگ دیں گے۔ اہلکاروں کو اینٹی رائٹ فورس کی فارمیشنز، ٹئیر گیس، پیپر سپرے، پینٹ بال گن کے استعمال کی تربیت دی جائے گی۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز اینٹی رائٹ فورس سید کرار حسین نے اس موقع پر کہا کہ اینٹی رائٹ فورس جدید پولیسنگ کے مطابق مظاہرین کو پُرامن طریقے سے کنٹرول اور منتشر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں امن و امان قائم رکھنے میں انٹی رائٹ فورس کا کردار قابل فخر ہے۔
خبر کا کوڈ : 829215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش