0
Wednesday 27 Nov 2019 13:57

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے ملزمان کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے ملزمان کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ کا اہم اقدام، اسٹریٹ کرائم سے متاثر افراد اور ملزمان کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری محکمہ قانون، سیکریٹری محکمہ داخلہ، پراسیکیوٹر جنرل، ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی بنائی جائے، فوری انصاف کیلئے اداروں کے مابین لائژن قائم کیا جائے، خصوصی عدالتوں کے قیام کا مسودہ منظوری کے آخری مراحل میں ہے جس کے بعد اسٹریٹ کرائم کے مقدمات کو ٹائم فریم میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوری انصاف کی فراہمی کے لئے پولیس، عدلیہ کے مابین لائژن بنایا جائے جس میں مقدمات کی سماعت، جرح، شواہد اور ثبوتوں کی بنیادوں پر مرتب کرتے ہوئے ٹیکنالوجی بیسڈ ایکشن کو بروئے کار لایا جائے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے مقدمات میں سزا کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی ہے، اسپیشل کورٹس اور پراسیکیوشن کے نظام کو ٹیکنالوجی بیسڈ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم ہمارے معاشرے کا ناسور بن چکا ہے جس کے خاتمے کے لئے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے کیونکہ کمزور شواہد کی وجہ سے ملزمان فائدہ اٹھاتے ہیں اور وہ رہا ہوجاتے ہیں اس کے لئے استغاثہ کی کارروائی کو جدید خطوط پر منظم کرنا ہوگا، حکومت کی کوشش ہے کہ اسٹریٹ کرائم کی شرح پر قابو پایا جائے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ وہ واحد صوبہ ہوگا جہاں اسٹریٹ کرائم کی سماعت کے لئے خصوصی عدالتیں قائم کی جارہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 829296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش