0
Wednesday 27 Nov 2019 16:07

افریقی ممالک کیساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کیلئے سات سو سفارتی اہلکار تربیت پا رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

افریقی ممالک کیساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کیلئے سات سو سفارتی اہلکار تربیت پا رہے ہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں سفیروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت خطے کی سکیورٹی کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، افریقی ممالک کے ساتھ سکیورٹی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے اور اسی مقصد کے حصول کے لئے اسلام آباد میں 700 سے زائد سفارتی اہلکار تربیت حاصل کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں سفیروں کی دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افریقہ مستقبل کا برصغیر ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ افریقہ کا 2 ٹریلین ڈالر سے زائد جی ڈی پی ہے جہاں شرح نمو میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی نشاندہی کی کہ افریقہ اپنی صلاحیتوں سے مکمل استفادہ نہیں کررہا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے سکیورٹی اہلکاروں نے افریقہ میں قیام امن کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے افریقی ممالک کے ساتھ سیاسی تعلقات ہیں اور ماضی میں افریقی ممالک کو نو آبادیاتی نظام سے آزادی حاصل کرنے میں پاکستان کا کردار رہا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کا افریقی ممالک کے ساتھ عسکری و تجارتی روابط اور تعاون کو بڑھانے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے افریقی ممالک سے حکومتی اور عوامی رابطوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ افریقی ممالک کے ساتھ ویزے میں آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 829323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش