0
Friday 29 Nov 2019 10:05

امریکی صدر خاموشی سے افغانستان پہنچ گئے

امریکی صدر خاموشی سے افغانستان پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مغربی تہوار تھینکس گیونگ کے موقع پر اچانک افغانستان پہنچ گئے جہاں انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا کی طویل جنگ میں طالبان جنگ بندی پر رضامند ہو جائیں گے۔ خیال رہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد سے اب تک امریکی صدر کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہے اور اس سے ایک ہفتہ قبل ہی طالبان اور امریکا کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ امریکی صدر کا دورہ افغانستان سکیورٹی وجوہات کی بنا پر خفیہ رکھا گیا تھا افغانستان پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’طالبان معاہدہ کرنا چاہ رہے ہیں اس لیے ہم ان سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ہم کہتے ہیں کہ جگ بندی ہونی چاہیے اور وہ سیز فائر نہیں چاہتے تھے لیکن اب وہ بھی جنگ بندی چاہتے ہیں اور میرے خیال سے اب کام ہو جائے گا۔

دوسری جانب طالبان رہنماؤں نے برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں گزشتہ ہفتے کے اختتام سے امریکی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں اور ممکن ہے کہ وہ جلد مذاکرات بحال کر دیں۔

امریکی صدر کو لانے والا ایئر فورس کا طیارہ جمعرات کی شام بگرام کے ہوائی اڈے پر اترا جس میں ان کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن، معاونین اور سیکریٹ سروس کے ایجنٹس موجود تھے جبکہ نگرانی کرنے والے 2 چھوٹے طیارے بھی ساتھ پرواز کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 829636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش