0
Friday 29 Nov 2019 22:57

ریاست کی رٹ لوگوں کو بیروزگار یا بے گھر کرکے قائم نہیں ہوگی، مصطفیٰ کمال

ریاست کی رٹ لوگوں کو بیروزگار یا بے گھر کرکے قائم نہیں ہوگی، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ لوگوں کو بیروزگار یا بے گھر کرکے قائم نہیں ہوگی، بلکہ ملک ایسے بحران کی طرف چلا جائے گا جس سے نکلنا ناممکن ہوگا، ہمارے زمانے میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوتے تھے، صرف لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے نالے میں بسنے والے 28 ہزار خاندانوں کو عدلیہ کے احکامات کے مطابق 80 گز کا پلاٹ اور 50 ہزار کے چیکس دیئے گئے اور معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوا، عدالت عظمیٰ لوگوں کو متبادل دیئے بغیر بے گھر اور بے روزگار کرنے کا نوٹس لے کہ ریاست اپنی زمہ داریاں کیوں پوری نہیں کر رہی۔ اپنے ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں لوگوں کا اتنے بڑے پیمانے پر بے روزگار اور بے گھر ہونا پورے ملک کیلئے نقصان دہ اور معاشی طور پر تباہ کن ثابت ہوگا، یہ لوگ پاکستانی ہیں، اسی ریاست اور ملک کے شہری ہیں، انکے ساتھ ظلم اور مجرموں والا سلوک بند کیا جائے یا پھر ریاست نئے شہر آباد کرکے انہیں پلاننگ کے ساتھ روزگار اور گھر فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 829770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش