0
Thursday 5 Dec 2019 13:56

جرمنی نے روس کے دو سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا

جرمنی نے روس کے دو سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جرمنی نے رواں برس برلن میں جارجیا کے شہری کے قتل کی تفتیش میں عدم تعاون کا الزام عائد کرتے ہوئے روس کے دو سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے سرکاری وکلا کو شبہ تھا کہ رواں برس اگست میں ہوئے قتل میں روس یا چیچنیا سے تعلق رکھنے والے افراد کا ملوث ہیں۔ روس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے تازہ بیان میں کہا تھا کہ جرمنی کا یہ قدم غیر دوستانہ ہے اور اس کا دفاع کیا جائے گا۔

جرمنی کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ‘اس قدم کے ساتھ جرمن حکومت یہ تاثر دے رہی ہے کہ روسی حکام برلن پارک میں ہوئے قتل کی تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے’۔ نیٹو کے سربراہی اجلاس میں اپنے خطاب میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ اگلے ہفتے کے لیے شیڈول ملاقات میں اٹھائیں گی۔

جرمن حکومت کے فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ دیگر مغربی ممالک بھی روس کے ساتھ الجھے ہوئے ہیں۔

روس نے جرمنی کے فیصلے پر فوری طور پر ردعمل دیا۔ روسی وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘برلن سے دو سفارت کاروں کو واپس بھیجنے کے غیر دوستانہ قدم کے حوالے سے جرمنی کے بیان کا جائزہ لے رہے ہیں’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم جوابی اقدامات کرنے پر مجبور ہوں گے’۔
خبر کا کوڈ : 830939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش