0
Thursday 5 Dec 2019 23:20

 ان ہاوس تبدیلی والوں کو سینٹ الیکشن کے وقت بھی ڈوب کر مر جانا چاہیے تھا، زرتاج گل وزیر 

 ان ہاوس تبدیلی والوں کو سینٹ الیکشن کے وقت بھی ڈوب کر مر جانا چاہیے تھا، زرتاج گل وزیر 
اسلام ٹائمز۔ ملتان وویمن یونیورسٹی میں جنوبی پنجاب کی بچیاں تعلیم حاصل کرتی ہیں، آج وزیراعظم کا کامیاب جوان پروگرام کے لیے یہاں آئے ہیں، پی ٹی آئی نے نوجوانوں کی وجہ سے الیکشن جیت کر حکومت بنائی، پچھلی حکومتیں بچی بچہ بے روزگار اور قرضوں میں جکڑ کر چھوڑ گئیں، جب نوجوان اپنے پیروں پر کھڑے ہو جائیں گے تو پاکستان خودمختار ہو جائے گا، بچیوں کو بااختیار کئے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے، عثمان ڈار کا کامیاب جوان پروگرام میں بڑا کردار ہے. ان خیالات کا اطہار اُنہوں نے ویمن یونیورسٹی ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ترزاج گل کا مزید کہنا تھا کہ سموگ کے حوالے سے لاہور سے اوکاڑہ تک سپیشل زون ہیں، کامیاب جوان پروگرام 100 ارب روپے کا پروگرام ہے، ایسی پالیسیاں بنائیں گے جن سے نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے، لاہور کی ڈی فارسٹیشن کرنے سے لاہور آلودہ ترین شہر بن گیا، بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر لے جانے کے لیے احساس پروگرام اور سٹیٹ بینک کے ذریعے مالکان کی معاونت فراہم کریں گے، 3 سال میں آئل ریفائنریز کو یورو 4 پر آنے کا ٹائم دیا گیا ہے، بھٹہ مالکان کو قرضہ دیکر رجسٹریشن کر کے ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، 15ماہ میں کسی حکومتی عہدیدار پر کرپشن کا الزام دکھا دیں، ان ہاوس تبدیلی والوں کو سینٹ الیکشن کے وقت بھی ڈوب کر مر جانا چاہیے تھا، ہم نے میٹرو بس کو نہیں کھانے پینے کی اشیا پر عام عوام کو سبسڈی دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 831020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش