0
Friday 6 Dec 2019 10:10

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بادلوں سے برستی بوندوں نے شہر میں سرد موسم آنے کی خبر دے دی، آج صبح شہر میں بوندا باندی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلستان جوہر، صدر اور شارع فیصل سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، جس سے موسم سرد ہوگیا۔ ملیر، لانڈھی، محمود آباد، ناظم آباد، گلشن اقبال اور ایئرپورٹ کے اطراف بھی بوندا باندی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 دسمبر سے سردی کی ایک نئی لہر کراچی میں داخل ہوگی، جو ایک ہفتہ تک رہنے کا امکان ہے۔ سردی کی نئی لہر کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 831062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش