0
Friday 6 Dec 2019 10:19

ملتان، آئی ایس او کا 43واں ڈویژنل کنونشن آج سے شروع ہوگا

ملتان، آئی ایس او کا 43واں ڈویژنل کنونشن آج سے شروع ہوگا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے 43ویں سالانہ ''اتحاد ملت و استحکام پاکستان'' ڈویژنل کنونشن کی تیاریاں مکمل، مختلف علمائے کرام اور سینیئرز سے ملاقاتوں اور دعوت کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا، ''اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ڈویژنل کنونشن محمد شہریار کا کہنا تھا کہ کنونشن کی تمام تر تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ آج بعد نماز جمعہ کنونشن کا آغاز ہو جائے گا، ڈویژن بھر سے 15 یونٹس کے ممبران اجلاس عمومی میں شرکت کریں گے، جبکہ کنونشن کی مرکزی تقریب اتوار کو منعقد ہوگی، جس میں سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، علامہ اقتدار حسین نقوی اور دیگر شریک ہوں گے۔ اُنہوں نے بتایا کہ کنونشن کی دعوتی مہم بھی مکمل ہوچکی ہے، ہم نے اس کنونشن میں حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ سید کاظم نقوی، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ تقی دانش اور دیگر علمائے کرام کو بھی دعوت دی ہے، آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب صدر عارف حسین الجانی بھی کنونشن میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 831063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش