0
Friday 6 Dec 2019 14:29

بی بی کی برسی جائے شہادت پر بھی منائی جائیگی، کائرہ

بی بی کی برسی جائے شہادت پر بھی منائی جائیگی، کائرہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ گڑھی خدا بخش کے علاوہ پہلی مرتبہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی راولپنڈی ان کی جائے شہادت پر منائی جائے گی۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے چنیوٹ میں جنرل سیکرٹری منظور حسین اور سید حسن مرتضیٰ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلی مرتبہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی راولپنڈی میں جائے شہادت پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف ذاتیات کی بات کرتی ہے، پیپلز پارٹی نے کوئی رعائت نہیں مانگی، ہم کبھی ایکسٹینشنز کے حق میں نہیں تھے حکومت نے جو طریقہ کار اپنایا اس کا تمسخر بنا۔ قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے کہتی رہی کہ میاں صاحب تو بیمار ہی نہیں اپنے ڈاکٹرز سے معائنہ کروایا تو پتہ چلا کہ واقعی بیمار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی لیپا پوتی سے نہیں چلتی، بزدار صاحب کو تبدیل تو نہیں کیا گیا مگر سنا ہے بزدار سے تمام اختیارات لے لئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 831121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش