0
Monday 9 Dec 2019 19:20

عقیدہ ختم نبوت وحدت امت کی بنیادی علامت ہے، میاں اویس

عقیدہ ختم نبوت وحدت امت کی بنیادی علامت ہے، میاں اویس
اسلام ٹائمز۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں محمد اویس نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت وحدت امت کی بنیادی علامت ہے، حضور (ص) کی فرمانبرداری میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔ انہوں نے لاہور میں ایوان احرار میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری ہمیں اپنے اکابرین سے ورثہ میں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ملک کیخلاف مہرے کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں، سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے کردار سے نئی نسل کو آگاہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت روح ایمان کا چراغ ہے ”اور یہ چراغ ہم قیامت کی صبح تک بجھنے نہیں دیں گے“۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان شاء اللہ تعالیٰ عقیدہ ختم نبوت پر کسی قسم کی لچک نہیں دکھائیں گے اور آخری سانس تک اس عقیدہ کا تحفظ اپنی پوری ذمہ داری کیساتھ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 831736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش