0
Wednesday 11 Dec 2019 18:59

پنجاب میں کشیدہ صورتحال، رینجرز کی 10 پلاٹون طلب

پنجاب میں کشیدہ صورتحال، رینجرز کی 10 پلاٹون طلب
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پی آئی سی میں وکلا گردی کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔ وکلاء نے کل پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ ڈاکٹرز کی جانب سے بھی ہڑتال کی کال دیدی گئی ہے۔ وکلاء کی جانب سے فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر شہروں میں مظاہروں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ صوبے میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے رینجرز کے مزید دستے طلب کر لئے ہیں۔ رینجرز کی 10 پلاٹون کو امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کو پی آئی سی سمیت دیگر حساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ آج پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی کے باعث 8 مریض جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 832116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش