0
Thursday 12 Dec 2019 10:41

ڈاکٹروں کی ہڑتال سے پی آئی سی مکمل بند، مریضوں کو مشکلات

ڈاکٹروں کی ہڑتال سے پی آئی سی مکمل بند، مریضوں کو مشکلات
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے پی آئی سی میں گزشتہ روز وکلاء کے حملے کیخلاف ڈاکٹروں کی تنظیم ’’گرینڈ ہیلتھ الائنس‘‘ نے غیر معینہ مدت کیلئے پی آئی سی بند کر دیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث پی آئی سی کی ایمرجنسی، او پی ڈی، ان ڈور مکمل طور پر بند ہے جبکہ سی سی یو ون، ٹو، سرجیکل آئی سی یو میں 15 سنجیدہ مریض زیرعلاج ہیں جبکہ ہسپتال سے دیگر مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا ہے۔ پی آئی سی میں آج ہونے والے تمام آپریشنز اور ٹیسٹ بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف کی کی جانب سے ہسپتال میں مکمل کام بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث دل کے ہزاروں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ پی آئی سی کی ایمرجنسی میں روزانہ 2 ہزار اور او پی ڈی میں ایک ہزار سے زائد مریض آتے ہیں۔ گزشتہ روز وکلاء کی تھوڑ پھوڑ کے باعث قیمتی مشینری اور آپریشن تھیٹر بری طرح متاثر ہوا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 832237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش