0
Thursday 12 Dec 2019 10:46

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تشویشناک ہے، رضا بشیر

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تشویشناک ہے، رضا بشیر
اسلام ٹائمز۔ کینیڈا تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی بات کرنے والوں کو مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تواتر سے جاری ہیں۔ گزشتہ روز کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کا خطرناک ترین عسکری علاقہ بن چکا ہے، قابض بھارتی فوج ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے، پیلٹ گن سے کشمیری نوجوانوں کو اندھا اور معذور کیا جا رہا ہے۔ ہائی کمشنر رضا بشیر نے کہا کہ کینیڈا میں بسنے والے پاکستانی کینیڈین شہریوں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانا قابل تحسین ہے۔
خبر کا کوڈ : 832239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش