0
Friday 13 Dec 2019 10:55

خطے کی خوشحالی مسئلہ کشمیر سے وابستہ ہے، مشعال ملک

خطے کی خوشحالی مسئلہ کشمیر سے وابستہ ہے، مشعال ملک
اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے پر غور کرے اور کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے پانچ سالہ پالیسی تشکیل دینے کی کوشش کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ ایک تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی خوشحالی مسئلہ کشمیر سے وابستہ ہے کیونکہ جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا خطے میں ہر وقت جنگ کا خطرہ موجود رہے گا۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کی خواتین اراکین صائمہ ندیم، کنول شوذب، سینیٹر سیمی ایزدی اور سینیٹر میاں عتیق نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے حکومت اور پارلیمنٹ کی کوششوں پر روشنی ڈالی، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے اپنے خطاب میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کے نہتے عوام کو انڈیا کے مظالم سے بچانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 832418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش