0
Monday 16 Dec 2019 19:21

پاراچنار، سانحہ اے پی ایس کے 3 شہید بچوں کی قبور پر دعائیہ تقریب

پاراچنار، سانحہ اے پی ایس کے 3 شہید بچوں کی قبور پر دعائیہ تقریب
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے گلزار شہدا قبرستان میں آرمی پبلک اسکول پشاور سانحے میں شہید ہونے والے پاراچنار کے طلباء شہید ندیم حسین، شہید عمران علی اور شہید ابرار حسین کی قبروں پر دعائیہ تقریب منعقد ہوئی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، شہدا کی قبروں پر شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہید ابرار حسین کے بھائی منتظر حسین، پیپلزپارٹی کے رہنماء حاجی جمیل حسین، یوسف لالا، تحریک حسینی کے رہنماء مولانا حاجی عابد حسین، سر زاہد حسین اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ مزمل حسین نے کہا کہ دہشتگردی کا یہ بدترین واقعہ ہم کبھی بھی نہیں بھولیں گے اور دہشت گردی کے خلاف ہم فورسز کے ساتھ ہیں۔ شہدا کے لواحقین نے کہا کہ انہیں اپنے ننھے پھولوں کی قربانی پر فخر ہے، لواحقین اور رہنماوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اے پی ایس کے شہدا کے ورثا کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں، سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کی یاد میں ضلع کرم کے مختلف سکولوں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں سکولوں کے ننھے طالب علموں نے شہدائے اے پی ایس کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تعلیم حاصل کرکے ہی دشمن سے انتقام لیں گے۔ سانحہ اے پی ایس کی یاد میں پاک فوج کے افسران شہدا کے گھر گئے اور ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور شہدا کے لواحقین سے ان کے مسائل دریافت کئے۔
خبر کا کوڈ : 833111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش