0
Monday 16 Dec 2019 20:13

پولیس نے گرفتار وکلا کو فرانزک سائنس لیبارٹری میں پیش کر دیا

پولیس نے گرفتار وکلا کو فرانزک سائنس لیبارٹری میں پیش کر دیا
اسلام ٹائمز۔ انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار وکلا کو فرانزک سائنس لیبارٹری میں پیش کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وکلا کے فرانزک سائنس لیبارٹری میں فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ فرانزک سائنس ایجنسی میں گرفتار وکلا کی فرانزک سائنس عملے نے مختلف اینگلز سے تصویر کشی کی۔ ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار وکلا کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی جمع کروا دی ہیں۔ گرفتار وکلا کی تصاویر کو سی سی ٹی وی فوٹیجز سے میچ کر کے رپورٹ دی جائیگی۔ گرفتار وکلا کو ایلیٹ فورس سمیت سخت سکیورٹی حصار میں فرانزک سائنس لیبارٹری لایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل وکلاء نے پی آئی سی پر حملہ کرکے ایمرجنسی میں توڑ پھوڑ کی تھی اور ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جہاں پولیس نے موقع سے 80 سے زائد وکلا کو گرفتار کرلیا تھا جن کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 833127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش