0
Wednesday 6 Jul 2011 21:10

سوڈان،غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 197 افراد ہلاک

سوڈان،غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 197 افراد ہلاک
خرطوم:اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی تارکینِ وطن کو سعودی عرب لے جانے والی سوڈانی کشتی میں آتشزدگی کے باعث ایک سو ستانوے افراد ڈوب گئے ہیں۔ سوڈانی میڈیا سینٹر کے مطابق کشتی سے صرف تین افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ جبکہ باقی ڈوب گئے۔ ایجنسی کے مطابق اس کشتی میں سوار افراد غیرقانونی طور پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ ایجنسی کے مطابق کشتی پر سوار افراد سوڈان کے ہمسایہ ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔ تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس کشتی نے سفر کس ملک سے شروع کیا تھا۔
سوڈان میں بحری جہاز سمندر میں ڈوبنے سے ایک سو ستانوے افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ بحری جہاز افریقی تارکین وطن کو سوڈان سے سعودی عرب لیکر جا رہا تھا کہ اچانک جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور تین افراد کو بچا لیا گیا۔ ایک سو ستانوے افراد اب بھی لاپتہ ہیں، جنکی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ ابھی تک آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
خبر کا کوڈ : 83388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش