0
Saturday 21 Dec 2019 13:09

بینکوں کے خفیہ ڈیٹا کی چوری میں ملوث گینگ کا آلہ کار لاڑکانہ سے گرفتار

بینکوں کے خفیہ ڈیٹا کی چوری میں ملوث گینگ کا آلہ کار لاڑکانہ سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے لاڑکانہ میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف بینکوں کا خفیہ ڈیٹا چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی کے مطابق گرفتار ملزم عبدالمحسن نے بینکوں کا خفیہ ڈیٹا چوری کرکے صارفین کو لاکھوں روپے نقصان پہنچایا، ملزم سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی قبضے میں لیے گئے، جن سے چشم کشا انکشافات ہوئے ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق مذکورہ کارروائی ایک شہری کی درخواست پر کی گئی، ملزم اس بینک ڈیٹا کو آن لائن شاپنگ کیلئے استعمال کرتا اور پھر وہ شاپنگ سے کی گئی چیزوں کو آگے فروخت کرتا تھا۔

گرفتار ملزم اس گھناؤنے کام کیلئے ملزم ڈارک ویب یا ڈیپ ویب یا بلیک ویب کا استعمال کرتا تھا۔ ملزم بینک کا ڈیٹا بٹ کوائن (bit coins) کی سیل پرچیز کیلئے بھی استمعال کرتا تھا، ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 26 درج کرلیا، اس گھناؤنے کام کیلئے مجرم گینگ کی صورت میں کام کرتا تھا اور اس گینگ کے باقی لوگوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 834010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش