0
Saturday 18 Jul 2009 10:56

وزیرستان میں ڈرون حملہ،5ہلاک،ملاکنڈ آپریشن میں 2دہشتگرد مارے گئے،18گرفتار،بارودی سرنگ دھماکہ 2اہلکار شہید

وزیرستان میں ڈرون حملہ،5ہلاک،ملاکنڈ آپریشن میں 2دہشتگرد مارے گئے،18گرفتار،بارودی سرنگ دھماکہ 2اہلکار شہید
وزیرستان ،سوات ،راولپنڈی،ہنگو،جمرود،لنڈیکوتل:شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے شمالی وزیرستان کے علاقے گڑیوم میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے کے نتیجے میں پانچ افراد مارے گئے۔ ادھر آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قبائلی لشکر کا شدت پسندوں کیخلاف سوات اور مالاکنڈ ڈویژن میں جاری سرچ و کلیرنس آپریشن چوبیس گھنٹوں میں دو دہشتگرد ہلاک اور اٹھارہ کو گرفتار کیا گیا، اخوند بابا زیارت کو شدت پسندوں سے مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ،چار باغ میں شدت پسندوں کے بارہ بنکرز تباہ جبکہ بارودی سرنگ پھٹنے سے دو اہلکار شہید ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سوات میں چار باغ کے مقام پر سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں کے آٹھ سرنگیں اور بارہ بنکرز تباہ کر دیئے ہیں اور کارروائی میں پندرہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اخوند بابا زیارت کے علاقے کو شدت پسندوں سے کلیئر کر دیا گیا ہے سکیورٹی فورسز نے چکدرہ ، کانجو اور کبل میں سرچ آپریشن جاری ہے دیر میں قمبر بازار سے دو شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے ایک مشین گن ، ایک پستول اور بارود برآمد ہوا جبکہ خوند پور گاؤں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا لال قلعہ کے قریب قبائلی لشکر نے شدت پسندوں کا بنکرز تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک اور دو زخمی ہوئے، سراہی کے علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوئے ہیں جبکہ بنوں میں شدت پسندوں کی جانب سے جنڈولہ کے قریب دھاوا بولنے سے چار خواتین اور بچے زخمی ہوئے ہیں اور کارروائی میں شدت پسندوں کی جانب سے چھ راکٹ بھی داغے گئے، جس سے سکیورٹی فورسز کا ایک جوان بھی زخمی ہوا پاک فوج نے متاثرین آپریشن کیلئے اب تک 1لاکھ 62ہزار 606کیش کارڈز تقسیم کئے اور 8ہزار 9سو 90متاثرہ خاندانوں کو ان کے گھروں تک بحفاظت پہنچایا ادھر ہنگو میں نامعلوم مسلح افراد کا ایجنسی سرجن اور کرزئی پر حملہ ، ہیڈ کلرک زخمی ، علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن 13گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایجنسی سرجن اورکزئی ڈاکٹر محمد طاہر اپنے کواٹر میں دفتر کے ہیڈ کلرک زاہد اللہ کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے کے اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان پر حملہ کرکے فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں دفتر کا ہیڈکلرک زاہد اللہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کر دیا گیا جبکہ ہنگو کے ڈی پی او محمد عالم شنواری کی ہدایت پر ڈی ایس پی فرید خان نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مختلف جگہوں پر چھاپے لگائے اور تیرہ افراد کو گرفتار کرلیا دریں اثناء خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں نیٹو افواج کے لئے تیل لے کر جانے والے ٹینکر میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 30 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقے وزیر ڈھنڈ میں نیٹو افواج کے لئے تیل لے کر جانے والے آئل ٹینکر میں دھماکے کے بعد شدید آگ بڑھک اٹھی جس کے نتیجے میں قریبی مارکیٹ میں 30 سے زائد دکانیں جل کر تباہ ہو گئیں ۔ آتشزدگی سے ایک پھل فروش جھلس کر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔ پشاور سے آنے والی فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا ۔

خبر کا کوڈ : 8341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش