0
Sunday 22 Dec 2019 22:26

مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کے لیے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی، دفتر خارجہ

مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کے لیے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ جموں اور کشمیر کے رہائشیوں کے لیے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کے لیے پاکستان کی ویزا پالیسی میں تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کے پاکستانی ویزا میں تبدیلی کے بارے میں میڈیا رپورٹس بے بنیاد اور غلط ہیں۔ عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کو حکومت کی ویزا پالیسی اور پاکستان اور بھارت کے مابین دوطرفہ معاہدوں کے مطابق ویزا جاری کر رہا ہے، مقبوضہ جموں کشمیر کے ویزا درخواست دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن تمام کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویزا کی مکمل دستاویزات اور ضروریات کو پورا کرنے والوں کو جلد سے جلد ویزا جاری کیا جاتا ہے، اس ضمن میں کوئی تاخیر بھی نہیں کی جارہی۔
خبر کا کوڈ : 834218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش