0
Monday 23 Dec 2019 11:05

پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس، خواجہ برادران کے ریمانڈ میں 6 جنوری تک توسیع

پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس، خواجہ برادران کے ریمانڈ میں 6 جنوری تک توسیع
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس میں گرفتار خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 جنوری تک توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس میں گرفتار خواجہ برادران کے کیس کی سماعت ہوئی، نیب کی ٹیم نے خواجہ برادران کو عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ قیصر امین بٹ کہاں ہے؟، پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ قیصر امین بٹ بیمار ہے اس لئے عدالت پیش نہیں ہو سکتا، عدالت نے استفسار کیا کہ اس کی کوئی رپورٹ عدالت میں آئی ہے؟، پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کوئی تحریری رپورٹ یا جواب تو نہیں آیا مگر پتہ چلا وہ بیمار ہے، عدالت نے حکم دیا کہ قیصرامین کا وعدہ معاف گواہ بننے کا بیان ان کی موجودگی میں کھولا جائے گا، عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 جنوری تک توسیع کردی۔
خبر کا کوڈ : 834290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش