0
Thursday 26 Dec 2019 23:35

صرف 9 ڈالر چرانے کے جرم میں 38 سال سے قید امریکی

صرف 9 ڈالر چرانے کے جرم میں 38 سال سے قید امریکی
اسلام ٹائمز۔ بظاہر یہ بیان ناقابلِ یقین لگتا ہے لیکن شاید امریکا کے کچھ علاقوں کا نظام لاقانونیت سے بھرپور ہے۔ خبر یہ ہے کہ صرف 9 ڈالر چوری کرنے والا شخص 25 سال کی عمر میں گرفتار ہوا اور اب 62 سال کی عمر میں بھی وہ سلاخوں کے پیچھے ہے۔ ولی سائمنز کا تعلق الابامہ سے ہے اور ریاست کے ایک کالے قانون ہیبیچوئل آفنڈرلا کا شکار ہوا اور اس پر صرف نو ڈالر چرانے کا الزام ہے۔ ملزم کی تمام تفصیلات ٹویٹر پر شیئر ہوئیں تو پتا چلا ورنہ ولی کی افسوس ناک کہانی شاید ہی کبھی سامنے آسکتی۔ امریکی خبر رساں ادارے نے اپنے صحافی بیتھ شیلبرن کی ٹویٹس شیئر کی ہیں، جس میں تین عشروں سے قید کے شکار وِلی کی تفصیلات پڑھی جاسکتی ہیں۔

ٹویٹ کے مطابق وہ 25 سال کی عمر میں قید ہوئے اور 1982ء سے انہیں پیرول پر رہائی نہیں مل سکی۔ ان پر چوری شدہ جائیدار خریدنے کا بھی الزام تھا جس پر وہ پہلے ہی سزا پاچکے تھے لیکن ولی کو یاد نہیں ان کے جرائم کیا کچھ ہیں مگر وہ اتنا ضرور جانتے ہیں کہ ان سے کوئی جرم سرزد ضرور ہوا ہے۔ ان کے مطابق انہوں ںے ایک شخص کے بٹوے سے 9 ڈالر چرائے تھے۔ ان کی بہن کے انتقال کے بعد 2005ء سے ولی سے کوئی ملنے بھی نہیں آتا اور انہیں امریکا کی سب سے خوفناک جیل میں رکھا گیا ہے جہاں عادی مجرم آپس میں لڑتے رہتے ہیں اسے جنگلی جیل بھی کہا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 834988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش