0
Sunday 29 Dec 2019 14:09

وزیراعظم عمران خان کو احتساب کا کوئی خوف نہیں، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عمران خان کو احتساب کا کوئی خوف نہیں، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دامن صاف ہے، انہیں احتساب کا کوئی خوف نہیں، جبکہ سب سے بڑی عدالت نے انہیں صادق اور امین قرار دیا۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آئے روز نیب کے خلاف محاذ کھولنے والے لیگی ترجمانوں کا نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست کرنا افسوسناک ہے، وزیراعظم عمران خان کا دامن صاف ہے، انہیں احتساب کا کوئی خوف نہیں، سب سے بڑی عدالت نے انہیں صادق اور امین قرار دیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کے بدترین سیاسی مخالف بھی ان پر کرپشن کا الزام لگانے میں ناکام رہے اور رہیں گے، عمران خان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے، نیب کا کام میگا کرپشن اسکینڈلز کے خلاف کارروائی عمل میں لانا ہے، تاہم یہ کام نیب اور بھی قوت سے انجام دے گا۔


معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایسے سرکاری ملازمین کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی، جنہوں نے طریقہ کار کی غلطیوں یا محکمانہ نقائص سے ذاتی مفادات حاصل کیے ہوں گے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اثاثہ جات میں بے پناہ اضافہ رکھنے والے پبلک آفس ہولڈرز کاروائی سے ہرگز مبرا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے تحت دیانتدار پبلک آفس ہولڈرز بلاخوف و خطر عوامی مفاد میں فیصلے کر سکیں گے اور اپنی قانونی ذمہ داریاں انجام دیں سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 835434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش