0
Monday 30 Dec 2019 21:30
مسلمان ہو تو پاکستان چلے جاؤ

ہوم منسٹری کا آرڈر ہے کہ بابر، ہمایوں اور شاہ جہاں کی اولادوں کو گولیاں مارنی ہیں، بھارتی پولیس

سرکاری سطح پر مسلمانوں کے لائسنس ٹو کل کا پرمٹ جاری
ہوم منسٹری کا آرڈر ہے کہ بابر، ہمایوں اور شاہ جہاں کی اولادوں کو گولیاں مارنی ہیں، بھارتی پولیس
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں سرکاری سطح پر مسلمانوں کے لائسنس ٹو کل کا پرمٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے پولیس آفیسر نے کھلے عام مسلمانوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوم منسٹری کا آرڈر ہے بابر، ہمایوں اور شاہ جہاں کی اولادوں کو گولیاں مارنی ہیں۔ دوسری جانب اترپردیش میں پولیس آفیسر نے مسلمانوں کو دھمکی دینا شروع کر دی ہے کہ مسلمان ہو تو پاکستان چلے جاؤ۔ ادھر کانگریس رہنماء پریانکا گاندھی نے پرامن مظاہرین پر پولیس کے بدترین تشدد پر مودی سرکار اور یوپی کے وزیراعلیٰ آدیتیہ ناتھ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ پریانکا گاندھی نے کہا کہ یو پی کے وزیراعلیٰ نے عوام سے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا، وہ بدلہ لے رہے ہیں، پولیس فائرنگ سے جاں بحق مسلمان لڑکے کی اس کے اپنے علاقے میں پولیس نے تدفین نہیں کرنے دی۔

انہوں ںے کہا کہ دوسرا طالب علم نماز پڑھنے گیا، کچھ گھنٹوں بعد لاش ملی، مودی سرکار اور یوپی کے وزیراعلیٰ خود غلط کام کر رہے ہیں۔ پریانکا گاندھی نے کہا کہ متنازع قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر سنگین مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے بھی شہریت کے متنازع قانون کو کسی صورت نافذ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے بھی متنازع قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کو درست اقدام قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ مودی سرکار کی جانب سے متنازع شہریت قانون کے خلاف پورے بھارت میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، پولیس سے جھڑپوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 30 تک جا پہنچی ہے، 2 لاکھ سیاحوں نے بھی بھارت سے منہ موڑ لیا اور تاج محل دیکھنے آنے والے سیاح اب بھارت کا رخ کرنے میں ڈرنے لگے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 835680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش