0
Wednesday 1 Jan 2020 18:33

عدلیہ اور فوج کے معاملات پر سب کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، فواد چوہدری

عدلیہ اور فوج کے معاملات پر سب کو  ایک پیج پر ہونا چاہیے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بہت سے معاملات میں حکومت سے غلطیاں ہوئیں جبکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخیاں ختم ہونی چاہئیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نئے سال کا آغاز مختلف طریقے سے کرنا چاہتے ہیں، پہلے دن کہنا چاہتا ہوں کہ اپوزیشن اور حکومت میں اہم معاملات میں اتفاق رائے کرنا ہوگا، بہت سے معاملات میں حکومت سے غلطیاں ہوئیں اور کچھ اپوزیشن کی بھی غلطیاں ہوں گی، ہر حکومت اور ادارے سے غلطیاں ہوتی ہیں لیکن کم از کم ایجنڈا طے کرکے حکومت اور اپوزیشن اتفاق رائے سے سال کا آغاز کرے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کہ سیاسی جماعتوں میں 100 فیصد اتفاق رائے نہیں ہوسکتا، پارلیمان کے ادارے حکومت اور اپوزیشن ہیں، پارلیمان سے باہر کے ادارے فوج  اور عدلیہ ہیں،  ایسا لگ رہا ہے کہ چاروں ادارے دست و گریباں ہیں، اگر ہم آپس میں دست و گریبان رہے تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے، عدلیہ اور فوج کے معاملات پر سب کو  ایک پیج پر ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن، احتساب اور آرمی ترمیمی بل پراتفاق رائے ہونا چاہیے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ہم احتساب کا نظام نہیں لا سکتے تو الیکشن کمیشن بھی نہیں بنا سکتے، جمہوریت میں کم سے کم اتفاق رائے کی ضرورت ہوتی ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخیاں ختم ہونی چاہیے اور یہ تلخیاں صرف انسانی بنیادوں پر رہیں تو بہتر ہے۔
خبر کا کوڈ : 835931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش