0
Sunday 5 Jan 2020 00:30

ملتان، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن کا افتتاح کر دیا

ملتان، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن کا افتتاح کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب میں 29 پولیس اسٹیشینز کو سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز کا درجہ دے کر فعال کر دیا ہے، ملتان میں پولیس سٹیشن چہلیک کو سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن کا درجہ دیا گیا جس کی افتتاحی تقریب تھانہ چہلیک میں منعقد ہوئی جس میں ویزاعظم عمران خان نے ویڈیو لنک افتتاح کیا، سپیشل انیشئٹیو پولیس اسٹیشن چہلیک ملتان میں منعقدہ تقریب میں آر پی او وسیم احمد خان، سی پی او ملتان محمد زبیر دریشک، ڈپٹی کمشنر محمد عامر خٹک، ایس ایس پی آپریشنز محمدکاشف اسلم، ایس ایس پی انویسٹیگیشن ربنواز تلہ، ایس ایس پی آر آئی بی محمد معصوم، چیف ٹریفک افیسر ہما نصیب، ایس پی ہیڈ کوارٹر طلعت حبیب، ایس پی سٹی جاوید خان، ایس پی گلگشت احمد نواز شاہ، ایس پی صدر رانا اشرف، بٹالین کمانڈر پنجاب کانسٹیبلری ملتان ظفر بزدار ،انچارج جے ٹی ٹی سٹاف انسپکٹر رضوان خان اور چیف سکیورٹی آفیسر شبانہ سیف اور سرکل ڈی ایس پیز سمیت پولیس افسران شریک ہوئے۔ تقریب میں صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک، ایم پی اے ندیم قریشی، ایم پی اے میاں جاوید انصاری، ایم پی اے وسیم خان بادوزئی، ایم پی اے میاں طارق عبداللہ، ایم پی اے سلیم خان لابر، رہنما تحریک انصاف خالد جاوید وڑائچ، رہمنا تحریک انصاف قربان  فاطمہ، راناعبدالجبار، صدر ہائیکورٹ بار محمد عثمان، ڈسٹرکٹ بار صدر ناظم خان سمیت سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ سی پی او ملتان نے اس موقع پر سپر ماڈل پولیس سٹیشن بارے بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے بتایا کہ کیو میٹرک سسٹم کے تحت نظام کو جدید کیا گیا ہے، جس میں ون ونڈو آپریشن ہے، سائلین تھانے آکر کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت اپنے مسئلے حل کریں گے۔ سی پی او ملتان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کو کم کیا جا سکتا ہے تاکہ جب لوگ تھانے آئیں تو ان کو پولیس کی طرف سے عزت ملے۔ انہوں نے کہا اس کا مقصد شہریوں کو بہتر اور بروقت سہولیات فراہم کرنا ہے، شہریوں کی سہولت کے لئے سپیشل انیشئٹیو پولیس اسٹیشن کو دو حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے جہاں پولیس کاونٹر اور ویٹنگ روم بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ مصالحاتی کمیٹی روم، ایس ایچ او روم اور میٹنگ روم بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 836580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش