0
Monday 6 Jan 2020 09:26

اٹلی میں ڈرائیور نے جرمن سیاحوں پر گاڑی چڑھا دی، 6 ہلاک

اٹلی میں ڈرائیور نے جرمن سیاحوں پر گاڑی چڑھا دی، 6 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ اٹلی کے شمالی علاقے میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ایک ڈرائیور نے جرمن سیاحوں کے گروہ پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور دیگر 11 زخمی ہوگئے۔ دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق واقعہ شمالی اٹلی کے علاقے الٹواڈیج میں پیش آیا۔ واقعے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کی عمریں لگ بھگ 20 برس تھیں اور مذکورہ جرمن سیاحوں کا گروپ 17 افراد پر مشتمل تھا۔ ویلی اورینا میں پہاڑی گاؤں لوٹاگو کے قریب رات ایک بجے سیاحوں کا گروپ سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار آڈی ٹی ٹی نے انہیں ٹکر ماری۔ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے 3 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، تاہم ایک خاتون کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے آسٹریا کے شہر انسبرگ کے ایک ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

اطالوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جرمن سیاحوں کا گروپ موسم سرما کی تعطیلات پر اسکیٹنگ کے لیے اٹلی آیا ہوا تھا۔ تمام سیاح ایک بس سے اتر کر ہوٹل جا رہے تھے تو اسی دوران ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے قریبی گاؤں چیئنس سے 28 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق واقعے کے وقت زیرحراست مشتبہ شخص نشے میں تھا۔ اطالوی میڈیا کی خبروں میں بتایا گیا کہ خون کے نمونو کے ٹیسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے خون میں شراب کی مقدار قانونی حد سے 4 گنا زیادہ تھی۔ اٹلی کے صوبے الٹو اڈیج کے گورنر آرنو کومپاتسکر نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ پیش آنے کے بعد قریبی ہوٹل کے عملے نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور ایمرجنسی سروسز کو بلایا۔
خبر کا کوڈ : 836781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش